امریکا سیلنگ کپ فائنلز، نیوزی لینڈ کی ٹیم کی دفاعی چیمپئن کیخلاف برتری

Sailing Cup Finals

Sailing Cup Finals

سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکہ سیلنگ کپ فائنلز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن اوریکل کے خلاف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کر لی۔

سان فرانسسکو میں جاری کشتی بان ایونٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کشتی بانوں نے ریس کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دکھائی۔ کیوی ٹیم نے دفاعی چیمپئن اوریکل کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کو امریکہ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے آئندہ روز کے ایونٹ میں بھی کامیابی کی ضرورت ہو گی۔ دوسری جانب اوریکل ٹیم کے کپتان بھی آٹھویں بار ٹرافی ہاتھ میں پکڑنے کے لیے بے چین ہیں۔