امریکا سیلنگ کپ : نیوزی لینڈ نے فائنلز کی تیاریاں مکمل کر لیں

U.S.

U.S.

امریکا (جیوڈیسک) امریکہ کی ٹیم (Oracle) اور ایمیریٹس کی ٹیم نیوزی لینڈ نے امریکہ کپ فائنلز کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ سان فرانسسکو میں امریکہ سیلنگ کپ فائنلز سے پہلے ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں نیوزی لینڈ اور اوریکل کی ٹیمیں امریکہ کپ فائنلز میں ہفتے کے روز سان فرانسسکو کے ساحل پر مدمقابل ہونگیں۔ امریکہ کی ٹیم اوریکل اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ کیوی کپتان بھی فائنلز ایونٹ میں یادگار پرفارمنس دکھا کر ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔