امریکا سیلنگ کپ، سیمی فائنل مقابلوں میں اٹلی کی جیت

Sailing Cup

Sailing Cup

سان فرانسیسکو (جیوڈیسک) امریکا سیلنگ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں میں اٹلی کی ٹیم نے جیت اپنے نام کر لی۔ سان فرانسیسکو میں جاری مقابلوں میں اطالوی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پچھاڑ دیا۔ فاتح ٹیم نے ایک منٹ اور اٹھارہ سیکنڈز کی برتری کے ساتھ سویڈش ٹیم کو شکست دی۔

اس سے پہلے بھی اٹلی کی ٹیم نے سویڈن کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ اطالوی ٹیم کو فائنل میں رسائی کے لیے مزید ایک جیت کی ضرورت ہے۔ بیسٹ آف سیون مقابلوں پر مشتمل سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا ٹاکرا فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا۔