امریکہ کا سعودی عرب کو کلسٹر بم فروخت کرنے کا اعلان

Sale of cluster bombs

Sale of cluster bombs

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے سعودی عرب کو متنازعہ کلسٹر بم فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واشنگٹن غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور ہتھیار مخالف مہم جوں کی جانب سے شدید تحفظات اور مخالفت کے باوجود امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بم فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے جن کی مالیت اربوں ڈالرز بنتی ہے۔

آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈارلسی کمبال نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی متنازع ہتھیار ہے جو انسانی جانوں کے لئے تباہ کن ہے۔ اگر امریکہ میں گزشتہ دس سالوں سے اس ہتھیار کے استعمال پر پابندی عائد ہے تو اسے سعودی عرب کو فروخت کرنے کا کیا مقصد ہے۔