امریکی اسکولوں میں1 سال تک پڑھنے والے طلبا کی واپسی

American Schools

American Schools

کراچی (جیوڈیسک) امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام (YES)کے تحت ایک سال تک امریکی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی وطن واپسی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین نے طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ افطار بھی کیا۔مائیکل ڈاڈمین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے عوامی رابطوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،امریکا سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آنے والے یہ طلبا پاکستان کے بہترین سفیر ہیں،امریکا میں قیام کے دوران ان طلبا نے بےشمار امریکیوں کو متاثر کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے جاری YES پروگرام 15 سے 17 سال کی عمر کے طلبا کو ایک سال تک امریکی اسکولوں میں مفت تعلیم کے مواقع فراہم کرتا ہے۔اس پروگرام کے تحت اس سال پاکستان سے 180 سے زائد طلبا امریکا گئے جب کہ 2003ء سے لے کر اب تک 800 سے زائد طلبا اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔اس سال امریکا جانے والے طلبا میں سماعت اور گویائی سے محروم دو افراد بھی شامل ہیں۔