امریکہ (جیوڈیسک)امریکا میں سکول کے اساتذہ اور دیگر عملے کو اپنے دفاع کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
امریکہ کی ریاست ساتھ ڈکوٹا نے نئے قانون کی منظوری دی ہے،جس کے تحت سکول کے اساتذہ اور دیگر عملے کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہو گی۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے بروقت نہیں پہنچتے ہیں،یوٹا اور ٹیکساس کے سکولوں میں پہلے ہی اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔