امریکی وزیر دفاع چک ہیگل آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ امریکی وزیر دفاع دو روز قبل افغانستان کے اچانک دورے پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے افغان صدر اور دیگر حکام سے امریکی سیکورٹی معاہدوں کےحوالے سے ملاقاتیں کیں۔
چک ہیگل آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم نواز شریف اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع پاکستانی قیادت سے ملاقات کے دوران افغانستان اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال اور نیٹو سپلائی کی بندش سے متعلق تبادلہ خیال بھی کریں گے۔