امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے

John Kerry, Saudi Arabia

John Kerry, Saudi Arabia

جدہ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب سعود الفیصل سے ملاقات کی۔

جان کیری ان دنوں مشرق وسطی اور شمال افریقی ممالک کے نو روزہ دورے پر ہیں، مصر کے بعد امریکی وزیر خارجہ رات گئے سعودی عرب پہنچے، وہ آج سعودی شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں شام کا بحران اہم ایجنڈا ہو گا۔ جان کیری دیگر سعودی حکام سے ملاقات میں تجارت اور دفاعی معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔