امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر مغربی کنارے میں احتجاج

Kerry

Kerry

بیت اللحم (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ کیری اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کے سلسلے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے مذاکرات کے لئے مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم پہنچے ہیں۔ بیت اللحم میں ہوئے مظاہرے کے شرکا نے امریکا پر جانبداری کا الزام لگایا۔

انہوں نے مذاکرات میں فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کی تفصیل میڈیا کو نہیں بتائی گئی۔