واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی سینٹ کمیٹی نے چک ہیگل کو وزیر دفاع بنانے کی منظوری دے دی۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے چک ہیگل کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کی منظوری دی۔ان کے حق میں 14 اورمخالفت میں 11 ووٹ دیے گئے۔
وہ ایک آزادانہ رائے رکھنے والے سینیٹر کی شہرت رکھتے ہیں اور وہ موجودہ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی جگہ لیں گے۔ریپبلکن سینیٹر چک ہیگل پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل مخالف رویہ رکھتے ہیں اور انھیں اسرائیل مخالف خیالات رکھنے کی وجہ سے کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا ہے۔