واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے جان برینن کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں وائٹ ہاوس کے انسداد دہشتگردی کے مشیر جان برینن کی بطور سی آئی اے ڈائیریکٹر نامزدگی سے متعلق رائے شماری ہوئی۔
رائے شماری میں جان برینن کے حق میں 12 اور مخالفت میں 3 ووٹ ڈالے گئے،سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی سے منظوری کے بعد اب سینیٹ سے منظوری لینا باقی ہے۔سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ سینیٹر ڈائین فینسٹین کا کہنا ہے کہ سینیٹ بھی جان برینن کی نامزدگی کی جلدہی منظوری دے گی۔اس طرح امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے جان برینن کوسی آئی اے ڈائریکٹر بنانے کی منظوری دیدی،سینیٹ سے منظوری ملی تووہ عہدہ سنبھال لیں گے۔