امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی : شام میں محددو فوجی کاروائی کی مجوزہ قرارداد پر اتفاق

U.S.

U.S.

امریکی (جیوڈیسک) سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے شام میں محددو اور نپی تلی فوجی کارروائی کی مجوزہ قرارداد پر اتفاق کرلیا ہے۔ مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے ساڑھے تین گھنٹے کی بحث کے بعد شام پر حملے کی قرارداد کے مسودے پر اتفاق کر لیا گیا۔ قرارداد میں حملے کی کم سے کم مدت ساٹھ اور زیادہ سے زیادہ مدت نوے دن اور شام میں امریکی فوج نہ اتارنے کی شرائط شامل ہیں۔ مسودے پر ووٹنگ آج متوقع ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع چک ہیگل نے ارکان کو بریفنگ دی۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ اگر امریکا شام کیخلاف فوجی کاروائی کرنے میں ناکام رہا تو امریکا کے دشمنوں کو خطرناک پیغام ملے گا۔ شام میں زمینی کاروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔

وزیر دفاع چک ہیگل نے دعوی کیا کہ فرانس، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی اتحادی ممالک شام کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کاروائی کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔ روس نے شام کے خلاف یکطرفہ کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے پاس شام کے خلاف ثبوت ہیں تو اقوام متحدہ میں پیش کریں۔