امریکی حساس اداروں کی انتہائی خفیہ دستاویز بلیک بجٹ میں انکشاف

U.S.

U.S.

امریکی حساس اداروں کی انتہائی خفیہ دستاویز بلیک بجٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی نگرانی کے لئے بہت زیادہ رقم خرچ کی اور جاسوسی نیٹ ورک کو بھی بڑھایا. امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کے مختلف شعبوں میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ پاکستان سے متعلق جانچ پڑتال کی گئی اور جاسوسی کے لئے مہنگا ترین نظام بنایا گیا۔

ڈرون طیاروں کے ذریعے جاسوسی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کام کرنے والے سی آئی اے کے ایجنٹس کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے پر بھی رقم خرچ کی گئی۔ پاکستان کی صورتحال پر مستقل نظر رکھنے کے لئے نئے سیل بنائے گئے۔ پاکستا ن کی ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی امریکا کو تحفظات تھے، جس کے بعدباون ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کیانٹیلی جنس بجٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پاکستان ایک طرف اور باقی دنیا دوسری طرف ہے۔ امریکا گذشتہ بارہ سال کے دوران پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے چھبیس ارب ڈالرز فراہم کرچکا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی کے بعد اب بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنی توجہ دیگر خطرات کی طرف مبذول کررہی ہیں۔ اخبار کو خفیہ دستاویزات کی کاپی سابق سی آئی اے ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن نے فراہم کی تھی۔