امریکا میں سکھ ڈاکٹر پر حملے کے خلاف بھارت میں سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امریکا کی کولمبیا یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پرابھجوت سنگھ کو ان کی پگڑی اور ڈاڑھی کی بناء پر نامعلوم افراد نے مسلمان سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے میں ڈاکٹر پرابھجوت سنگھ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کیخلاف بھارت میں سکھوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا میں سکھوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ اکال تخت تنظیم کے رہنما گوربچن سنگھ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت سکھوں پر حملے رکوانے کیلئے امریکا سے بات کرے۔