مشہور (جیوڈیسک) امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز موسیقی کے پروگرام امریکن آئیڈل کے تیرہویں سیزن میں واپس آگئیں۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس کے مطابق جینیفر جنوری میں شروع ہونے والے امریکن آئیڈل کے تیرہویں سیزن میں نئے ججز ہیری کوننک جونئیر اور کیتھ اربن کیساتھ منصف کے فرائض انجام دیں گی۔
جینیفر کے پروگرام میں واپس آجانے سے پروگرام کی کشش میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ سروے کے مطابق دو ہزار گیارہ میں چھ ملین ڈالرز سے زائد اشتہاری آمدنی کیساتھ ٹی وی پر نشر کیا جانے والا نمبر ون پروگرام امریکن آئیڈل تھا۔