امریکی گلوکاروں کا کشمیر میں اپنے فن کا مظاہرہ

U.S.

U.S.

امریکہ (جیوڈیسک) سے آئے ہوئے گلوکاروں کے ایک گروپ نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیر چناسی کی سیر کی اور کشمیر کی ٹھنڈی ہواوں میں گیت گا کر بھر پور لطف اندوز ہوئے امریکہ سے کشمیر آئے ہوئے میوزیکل گروپ بلنڈنڈ 328 کلچرل اتاشی کے فنکاروں نے ساڑھے نو ہزار فٹ بلند سیاحتی مقام پیر چناسی سیرکی اور خوبصورت ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے قدرتی ماحول میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے سیاحوں کے ساتھ مل کر پاکستانی گانے گائے۔

سیاح امریکن گلوکاروں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے امریکی گلوکاروں نے پیر سید شاہ حسین بخاری کے مزارپر حاضری دی اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر واقعی میں جنت ہے انکے یہاں آنے کا ایک خواب تھا جو آج پوارا ہوا اور کشمیر کی ان وادیوں کو مددتوں یاد رکھیں گے۔