امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کا دورہ پاکستان منسوخ

U.S. Representative

U.S. Representative

امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کا پاکستان کا دورہ منسو خ ہو گیا۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا دورہ بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دو روزہ دورے پر 28 جولائی کو پاکستان آنا تھا لیکن اہلیہ کی بیماری کے باعث انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔ جان کیری کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نیجمعہ کی صبح پاکستان آنا تھا۔

لیکن جان کیری کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔ اب جان کیری کا دورہ بھی موخر ہونے کا امکان ہے کیونکہ امریکہ نے جان کیری کے دورہ کی تاریخ 31 جولائی سے یکم اگست تجویز کی ہے لیکن پاکستان اس تاریخ کے لئے تیار نہیں کیونکہ یکم اگست کو وزیراعظم نواز شریف نے عمرہ کے لئے جانا ہے۔