جنوبی فلوریڈا کی عدالت نے ایک مسجد کے امام کو پاکستانی طالبان کو رقم فراہم کرنے پر 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ امام مسجد حفیظ خان کو رواں برس مارچ میں دہشتگردی کے چار الزامات کا مجرم پایا گیا تھا۔
پراسیکیوٹروں کے مطابق امام مسجد نے تین سال کے دوران 50 ہزار ڈالر پاکستان بھجوائے جو پاکستانیوں اور امریکیوں پر حملوں میں استعمال ہوئے۔ اٹھہتر سالہ حفیظ خان نے عدالت میں الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم انہوں نے اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے قائم کئے مدرسے کو بھجوائی تھی۔