واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز زبان نا قابل برداشت ہے،امریکا اپنے اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان کا مکمل دفاع کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری وائٹ ہاوس میں اپنے جنوبی کورین ہم منصب یون بیونگ سی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔جان کیری کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات غیر معمول حد تک بڑھ چکے ہیں۔
لیکن امریکا اپنے اتحادیوں کو پورا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔کورین خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے میزائیل شکن نظام سے لیس بحری بیڑہ بھیج دیا ہے،جنوبی کوریا اور جاپان کے ساحلوں پر جدید ترین ریڈار نصب کر دیئے گئے ہیں۔