نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خلائی جہاز کاسینی نے گذشتہ رات زحل سے دنیا کی تصویر کھینچی جس کے لیے دنیا بھر سے بے شمار لوگ زحل کی طرف منہ کر کے مسکرائے۔ ہماری کہکشاں کے چھٹے سیارے زحل پر تحقیق کے لیے جانے والے امریکی خلائی جہاز کاسینی نے خلا سے زمین کی تصاویر کھینچیں، جس کے لیے دنیا کے مختلف تعلیمی اور تفریحی مقامات پر عوام نے بڑی تعداد میں خلا کی طرف منہ کیا اور ہاتھ ہلا کر تصویر کے لئے پوز بنایا۔
لاس اینجلس میں ناسا کی جیٹ پروپیلڑن لیبارٹری کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے 15 منٹ تک زحل کی طرف منہ کر کے تصویر کھینچوائی، لاس اینجلس میں ہی گریفتھ(Griffith) کے باہر تقریبا 300 افراد نے زحل کی طرف دیکھا اور 900 میل دور سے کھینچی جانے والی تصویرکے لمحات کو انجوائے کیا، اس موقع پر لوگوں نے ماحول کی صفائی کے گیت گائے اور رقص بھی کیا۔