امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

Forest

Forest

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ بے قابو ہو کر سوا لاکھ ایکڑ رقبے پر پھیل گئی۔ گروو لینڈ کے یوسیمائٹ نیشنل پارک میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹر چوبیس گھنٹے تگ و دو کر رہے ہیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق دشوار گذار پہاڑی علقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ جنگل کے شمال مغربی حصے میں بارہ ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑے درخت جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔ آگ بجھانے والا عملہ جھاڑیوں کو کاٹ رہا ہے تا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔