امریکی ریاست ایڈاہو کے جنگلات میں آگ سے آبادی کو خطرہ لاحق

Idaho

Idaho

امریکی ریاست ایڈاہو کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے گاڑھے سیاہ دھویں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سن ویلی کے قریب ایڈاہو کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ڈھائی ہزار کے قریب مکانات خالی کروا لیے گئے ہیں۔ آگ کے شعلوں نے ترانوے ہزار ایکڑ رقبے کو نگل لیا ہے۔

سن ویلی کی واحد سڑک کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید ایک ہزار فائر فائٹرز طلب کر لیے گئے ہیں۔ حکام نے کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے رہائش پزیر افراد کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔