امریکی ریاست انڈیانا کے اوہائیو پل پر ٹرین میں آگ لگ گئی

Ohio Bridge

Ohio Bridge

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی شہر لوئزویلی کو ریاست انڈیانا سے ملانے والے پل پر کارگو ٹرین میں آگ لگ گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرین میں لگی آگ پل پر لکڑی کے تختوں تک پھیل گئی، تاہم اس سے پل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فوری طور پر کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔