امریکی ریاست منی سوٹا میں طلبا کی حفاظت کیلئے بلٹ پروف بورڈ

Bullet Proof Board

Bullet Proof Board

امریکی(جیوڈیسک)ریاست منی سوٹا میں ایک ایسا سفید بورڈ ایجاد کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہر طرح کی ضرب سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ امریکی ریاست منی سوٹا میں ماہرین نے ایک ایسا بورڈ ایجاد کیا ہے جسے اسکولوں میں لکھنے کے کام میں تو لیا جا سکے۔

مگر یہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے بھی موثر ہوگا۔حادثے کے بعد حکومتی سطح پر طلبا کے بچا کے انتظامات کی ضرورت پڑی تو مقامی انتظامیہ نے طلبا کو مفت بلٹ پروف وائٹ بورڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ نہ صرف گولی بلکہ ہر طرح کی ضرب سے بھی محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طلباکی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے بورڈ کا وزن انتہائی ہلکا رکھا گیا تاکہ طلبا با آسانی بورڈ کو کتابوں کے ساتھ رکھ سکیں۔