واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کا طوفان نے زندگی مفلوج کردی۔تعلیمی ادارے بند، پروازیں منسوخ اور لاکھوں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ریاست آئیوا میں برفباری جاری ہے۔ ڈیلاس میں 9انچ اورآئیول وین شہر میں 8 انچ برف پڑ چکی ہے۔کنساس میں اب تک 25 انچ سے زائد برفباری ریکارڈکی جاچکی ہے۔ شہر میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے۔
امریکی میڈیاکے مطابق ریاست وسکونسن کے شہر شی بوئے گان میں درجنوں موٹرسائیکل سوار 30 انچ سے زائد برف میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پولس شہر 6 انچ برف سے ڈھکاہواہے۔ریاست اوکلاہاما سے گریٹ لیکس تک ہرطرف برف ہی برف نظرآرہی ہے۔
برفباری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ایک لاکھ صارفین متاثر ہیں۔شکاگوکے اوہیرایرپورٹ پر5 سو پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔میزوری میں شہری انتظامیہ نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔