امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ لگ گئی

Forest Fire

Forest Fire

امریکا(جیوڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ لگ گئی، گرم موسم اور تیز ہوا نے آگ پھیلا دی۔جنوبی کیلیفورنیا میں ونچرا کانٹی کے قریب جنگل میں لگی آگ تیز ہوا کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔

دو سو فائر فائٹر، ہیلی کاپٹر اور جہاز آگ بجھانے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق آگ کل لگی۔ آگ کی وجہ سے ہائی وے کو مختلف حصوں سے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدائت کر دی ہے۔