امریکی ریاست مشی گن کے علاقے ویسٹ لینڈ میں چھبیسواں کیچڑ کا دن “مڈ ڈے ” منایا گیا۔ بارہ سال تک کی عمر کے بچے کیچڑ میں لت پت مزے کرتے رہے۔ مڈ ڈے کے منتظم رابرٹ فیکانو کا کہنا ہے یہ دن گزشتہ چھبیس برس سے منایا جا رہا ہے۔
اس کے لئے بیس ہزار گیلن اور دو ہزار ٹن صاف مٹی استعمال کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا اس کا مقصد بچوں کا کیچڑ کے کھیلنے کا شوق پورا کرنا اور مٹی کے بارے میں پایا جانے والا ڈر ختم کرنا ہے۔ مٹی میں کھیلنے والے بچے کم ہی بیمار ہوتے ہیں کیونکہ ان کے جسم میں قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔