امریکی حملے سے پورے خطے میں تباہی اور بربادی ہوگی، روس

Russia

Russia

روس (جیوڈیسک) روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے خلاف امریکی حملہ ہوا تو تباہی اور بربادی پورے خطے کو اپنی لپٹ میں لے لے گی۔

روسی وزارت خارجہ نے شام پر امریکی حملے کے بعد ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام پر حملہ کرتا ہے تو حملے کے بعد ہونے والی تباہی اور نقصانات کا جائزہ تلاش کرے کیوں کہ حملے کے بعد ہونے والے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی فوجی حملے سے شام میں خانہ جنگی کو ختم کرنے کی کوششوں کو سخت نقصان پہنچے گا۔