امریکا : شام میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ،صدر اوباما

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک)امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ ایف بی آئی نے بوسٹن بم دھماکوں کی تحقیقات کے حوا لے سے کوئی غلطی نہیں کی، شام میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے جو کسی بڑی سازش کا حصہ نہیں ہوتے۔ ایف بی آ ئی نے بوسٹن دھماکوں میں ایسے ہی افراد کو پکڑا۔

انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے کسی کو بھی صرف افواہوں کی بنیاد پر گرفتار نہیں کر سکتے تھے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلہ پر احتیاط سے کام لیں گے، فی الحال وہاں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔