امریکہ کی شام پر حملے کی تیاریاں عروج پر،امریکی خارجہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

U.S. State Committee Meeting

U.S. State Committee Meeting

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی شام پر حملے کی اجازت کے حوالے سے نظر ثانی شدہ بل آج پیش کریگی۔ شام پر حملے کے لئے امریکی قرارداد پر تمام سینیٹرز متفق ہوگئے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ہونے والی قائمہ کمیٹی اجلاس کی سماعت میں سینیٹرز کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنے پر امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی نے نوے دنوں تک شام پر حملوں اجازت کے بجائے کاروائی ساٹھ دن تک محدود کردی ہے۔

نظر ثانی شدہ بل کے متن کے مطابق بل میں واضح کردیا گیا ہے کہ امریکی افواج شام میں نہیں اتاری جائیں گی جبکہ کاروائی بھی نوے دنوں کی بجائے ساٹھ دن تک محدود کر دی گئی ہے۔