واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے واشنگٹن میں شام کے سفارت خانے کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
سفارت خانہ بند کرنے کے علاوہ امریکی ریاست ٹیکساس میں شامی قونصلیٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ بشاالاسد کی حکومت کی لاقانونیت انتہا تک پہنچ گئی، ان کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کے سفارت خانوں کی امریکا میں موجودگی ہماری لیے بے عزتی ہے، اسی لئے ہم نے انہیں بند کر دیا ہے۔