امریکہ شام کیخلاف فوری کاروائی کرے: سعودی عرب

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب اور شامی اپوزیشن نے شام کے خلاف بلا تاخیر فوجی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ برطانیہ کا کہنا ہے وہ صرف سفارتی حمایت فراہم کریں گے۔

شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائی میں تاخیر سے صدر بشارلااسد کی فورسز کو حوصلہ ملے گا۔ امریکی کانگرس فوری طور پر حملے کی منظوری دے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے شامی عوام کے خلاف جارحیت روکنے کا وقت آ گیا ہے۔ عالمی برادی یکجا ہو کر بشارالاسد حکومت کے خلاف ہر ممکن اقدام کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی۔

دوسری جانب برطانیہ نے شام کے خلاف کارروائی کیلئے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد شام پر حملے کے معاملے میں صرف سفارتی حمایت فراہم کریں گے۔ دوسری جانب دمشق میں ایرانی وفد سے ملاقات میں شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی استظاعت رکھتا ہے۔