امریکہ نے شام کیخلاف بحری بیڑے کو تیار رہنے کا حکم دیدیا

U.S.

U.S.

امریکہ (جیوڈیسک) کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں کے بعد شام کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لئے امریکا نے بحری بیڑے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، صدر براک اوباما نے شام میں فوری مداخلت کے امکان کو رد کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے۔

صدر اوباما مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جبکہ امریکی فوج اور دوسرا ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے تاکہ فوری طور پر اسے آگے بڑھایا جا سکے۔ ادھر دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ چوتھا جنگی بیڑہ خطے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

صدر اوباما کے سیکورٹی مشیروں کا اجلاس وائٹ ہاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب صدر اوباما نے ایک بار پھر کہا ہے شام میں فوجی مداخلت آسان نہیں، اس کے لئے اتحادیوں کی حمائت اور اقوام متحدہ کی اجازت چاہئے۔