امریکی ٹیکس چور، سوئس بنکوں میں پیسہ رکھوا کر بچ نہ پائیں گے

U.S. Tax Thief

U.S. Tax Thief

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ٹیکس چور، سوئس بنکوں میں پیسہ رکھوا کر بچ نہ پائیں گے، جرمانہ بھرنا ہی پڑے گا۔ امریکا اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ اس نئے معاہدے کے تحت سوئٹزر لینڈ امریکا کو ٹیکس نادہندہ افراد کے سوئس بینک اکاونٹس کے ڈیٹا تک رسائی دے گا۔ اس طرح امریکی شہری کو ٹیکس اورعائد کیا گیا جرمانہ سوئس اکاونٹ سے بھی دینا پڑے گا۔ یہ جرمانہ ایک ارب امریکی ڈالرز تک ہو سکتا ہے۔

معاہدے کے تحت ٹیکس چوروں کی رقم رکھنے والے سوئس بینک کے خلاف بھی کارروائی ہو سکے گی اور اس پر بھی جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے امریکا نے کئی اور یورپی ملکوں سے بھی ایسے معاہدے کر رکھے ہیں اور ان کی فراہم کردہ معلومات کی مدد سے اب تک 800 ملین ڈالر سے زائد کے جرمانے وصول کیے جا چکے ہیں۔