امریکا کے یوم آزادی پر تقریب، اوباما کا فوج کو خراج تحسین

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) کے یوم آزادی کے موقع پر وائٹ ہاس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر براک اوباما نے فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکی وجہ سے دنیا کے مختلف حصوں میں عوام پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں۔

صدر نے بیرون ملک لڑنے والے فوجیوں اور انکے رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آزادی کی مبارکباد دی۔ خطاب کے بعد صدر اور خاتون اول مشعل اوباما مہمانوں میں گھل مل گئے۔