لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکا کے شہر لاس ویگاس میں طوفان نے تباہی مچا دی، دو ہزار گھر بجلی سے محروم، اوہائیو میں بگولے نے کالج کی دیوار گرادی۔ لاس ویگاس میں آنے والے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے، دو ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔
جمعے کو آنے والے طوفان بادو باراں سے 1951 کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، جہاں اعشاریہ 6 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ شمال مشرقی اوہائیو میں 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے بگولے سے کالج کی دیوار گر گئی، کئی دوسری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔