امریکی نائب صدر جوبائیڈن بھارت کے چار روزہ دورے پر آج بھارت پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ بھارت کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت میں چار موضوع زیربحث ہونگے۔ جس میں معیشت، تجارتی امور، توانائی اور ماحولیات کی تبدیلی دفاعی اور علاقائی تعاون کے معاملات زیر بحث ہونگے۔
امریکی نائب صدر بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، بھارت کے نائب صدر، حزب اختلاف کے قائد سشما سوارج سے بھی ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی نائب صدر کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہے جبکہ وہ دوہزار آٹھ میں سینیٹر کی حیثت بھارت کو دورہ کرچکے ہیں۔