اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو حکیم اللہ محسود پر حملے کا علم نہیں تھا۔
خورشید شاہ نے کہا جمعرات کو انہیں حکومت کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود پر حملہ بھی جمعرات کو اس وقت کیا جب انہیں بریفنگ دی جا رہی تھی۔
اس کا مطلب ہے کہ وزیر داخلہ کو بھی حملے کا علم نہیں تھا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے سے ثابت ہوگیا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ طالبان سے پاکستان کے مذاکرات کامیاب ہوں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ سے پوچھا جانا چاہیئے کہ وہ اس واقعے سے کیوں لاعلم تھے۔