یو ٹیوب کا معاملہ، عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر سیکرٹری اطلاعات طلب

Youtube

Youtube

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے قابل اعتراض اور گستاخانہ مواد فلٹر کر کے مفاد عامہ کیلئے یو ٹیوب کھولنے کے عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر سیکرٹری اطلاعات کو عدالت طلب کر لیا۔ چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قیصر رشید پرمشتمل پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے میاں محب اللہ کا کاخیل کی جانب سے یوٹیوب کھولنے کیلئے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ پراکسی سافٹ وِیئر کے ذریعے لوگ یوٹیوب استعمال کر رہے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی قابل اعتراض اور گستاخانہ مواد کو فلٹر کرنے میں ناکام ہے اور عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہی۔ انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کو وضاحت پیش کرنے کے لئے 31 اگست کو عدالت میں طلب کر لیا۔