لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ عوام کو بیوقوف بنانے کا وقت ختم ہوچکاہے یوٹرن خان نے اسلام میں آباد میں ناکام دھرنے کا شوق پورا کرکے دیکھ لیاکہ عوام ملکی امن و امان خراب کرنے والے نام نہاد لیڈر اور اس کے پریشر گروپ کو باپسند کرچکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار حاجی قیصرامین بٹ نے راوی روڈ آفس لاہور میں اہم اجلاس سے دوران کیا ، حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ اگر عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد تھاتو پھر ملکی امن و امان ، توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
جبکہ اعلیٰ عدلیہ اس سلسلے میں پہلے ہی سماعت کا اعلان کرچکی تھی ، مگر اب عوام پر یوٹرن خان کا اندرونی خلاصہ کھل کر سامنے آگیا ہے کہ وہ صر ف اس قوم کا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں۔
اگر ان کو ملک وقوم سے ذرا برابر بھی محبت ہو تو وہ اس طرح کی ڈرامے بازیا ں ہرگز نہ کریں بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ، لیکن ملکی ترقی ان کے اور ان کے حواریوں کے بس کی بات نہیں۔