ابوظہبی: انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 95 رنز سے ہرادیا

Pakistan-vs-England

Pakistan-vs-England

ابوظہبی (جیوڈیسک) نگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان
کو 95 رنز سے ہرادیا،اس طرح چار میچوں کی سیریز میں اب تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 284 کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 45 اعشاریہ 5 اوورز میں 188 پر ڈھیر ہوگئی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی میں کولپس ہوگئی ۔اور صرف 80 پر پاکستان کے صف اول کے چھ بیٹسمین پویلین لوٹ گئے تھے، تاہم اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 64اور انور علی 23 نے انگلش بولرز کے سامنے بند باندھنے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

اور صرف ٹیل اینڈرز کے ساتھ ملکر 284 جیسا ہدف حاصل کرنا مشکل تھا۔پاکستان دیگر بیٹسمینوں میں کپتان اظہر علی 22،بابر اعظم 4، حفیظ صفر،افتخار احمد 5،شعیب ملک13،محمد رضوان17،وہاب ریاض 5،محمد عرفان صفرجبکہ یاسر شاہ 16 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، ڈیوڈ ولی نے 3،ریس ٹوپلی،عادل راشد اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔