یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ کی جیٹ طیارے سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

UAE Female Pilot

UAE Female Pilot

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون پائلٹ شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

متحدہ عرب امارت کی 35 سالہ خاتون پائلٹ میجر مریم المنصوری نے دو روز قبل شام میں کی جانے والی فضائی کارروائی میں حصہ لیا جس میں جیٹ طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یو اے ای حکام نے سرکاری طور پر داعش کے خلاف آپریشن میں خاتون پائلٹ کے حصہ لینے کی تصدیق نہیں کی تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر مریم المنصوری کی تصاویروں کا چرچا ہے جس میں وہ جیٹ طیارے میں بیٹھی ہیں،مریم المنصوری نے ابو ظہبی کے خلیفہ بن زید ایئر کالج سے 2007 میں گریجویشن مکمل کیا۔

واضح رہے کہ عراق اور شام کے شمالی علاقوں میں داعش کے خلاف امریکی فضائی کارروائی میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور اردن کے لڑاکا طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔