اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بیان بازی کرنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ نے کپتان سمیت تین کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا۔
کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں بارش کے باعث ہانگ کانگ اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہو گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے انتظامات پر تنقید کی تھی۔
امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ کپتان روہان مصطفیٰ، احمد رضا اور رمیز شہزاد پر 2 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔