یو اے ای میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کی لازمی پابندی میں نرمی

UAE

UAE

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عوامی مقامات پر فیس ماسک کی لازمی پابندی میں نرمی کر دی۔

اماراتی حکام کے مطابق اب طبی مراکز ، بیوٹی سیلونز ، حجام کی دکانوں ، ساحلوں ، سوئمنگ پولز سمیت عوامی مقامات پر دوران ورزش ماسک ہٹایا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق ماسک کی پابندی میں نرمی کورونا وائرس کےکیسز میں کمی آنے پرکی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تمام عوامی مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی عائد تھی ۔