کراچی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان پچیس ستمبر تک موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے بورڈ روم میں چیف سلیکٹر معین خان کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام سلیکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کیلئے انتخاب پر غور وخوص کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے کراچی میں شروع ہونیوالے قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کی وجہ سے اسکواڈ کا اعلان موخر کر دیا اب ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جائیگا۔