یو اے ای میں سیریز کیلئے پاکستان کو بھارت کے ’گرین سگنل‘ کا انتظار

Pakistan, India

Pakistan, India

لاہور (جیوڈیسک) ہوم سیریز کی یو اے ای میں میزبانی کیلیے پاکستان کو بھارت کی طرف سے گرین سنگل کا انتظار ہے، اس حوالے سے کوئی خوش خبری آئندہ دو ہفتوں میں مل سکتی ہے،بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا۔

مالی خسارے کا شکار پی سی بی نے روایتی حریفوں کے مابین 7 سال بعد ہونے والی فل سیریز سے بھاری آمدن کی توقعات وابستہ کرلیں، مقابلوں کا شیڈول طے پانے کے بعد ہی میڈیا رائٹس کی فروخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 2008 میں ممبئی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیاسی کشیدگی کا نزلہ کرکٹ تعلقات پر گر پڑا اور روایتی حریفوں کے مابین فل سیریز کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا، تاہم اس دوران دسمبر 2012 میں پاکستان نے ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے بھارت کا دورہ کیا۔

تاہم میزبان بھارت نے خوب مال بنایا، پاکستان کو مستقبل میں بہتری کی امیدوں کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا، اب سیاسی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں تو کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلیے بھی راہیں کھلنے لگی ہیں۔