یو اے ای: 10 جنوری سے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

UAE Travel Ban

UAE Travel Ban

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 10 جنوری سے کرونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے اماراتی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق مکمل ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو سفرکا اہل ہونے کے لیے اضافی تقویتی خوراک لگوانے کی بھی ضرورت ہوگی۔اس پابندی کا اطلاق طبی مسائل سے دوچارافراد یا انسانی استثنا رکھنے والوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی قریباً ایک کروڑ آبادی کو ویکسین لگوانے کے لیے جامع مہم چلائی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 2556 نئے کیسوں کا اعلان کیا ہے۔اس طرح اب تک ملک میں شخیص شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 493 ہوگئی ہے۔

یواے ای کی وزارت صحت اور روک تھام نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کووِڈ-19 کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک مریض کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 2165 ہوگئی ہے۔