ملزم عبید کے ٹو کو قتل کے ایک اور مقدمے میں شناخت کر لیا گیا

Ubaid

Ubaid

کراچی (جیوڈیسک) فہیم فاروق قتل کیس میں نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں ملزم عبید کے ٹو کی شناخت پریڈ ہوئی جس میں ملزم کو 2005 میں فہیم فاروق کے قتل میں شناخت پریڈ کے لئے پیش کیا گیا۔

شناخت پریڈ کے دوران قتل کے عینی شاہد نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے اپنے بیان میں عبید کے ٹو کے قتل کی واردات میں ملوث ہونے کی نشاندہی کر دی۔

واضح رہے ملزم عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز اور کامل مرتضیٰ قتل کیس میں پہلے ہی شناخت کیا جاچکا ہے۔