یوبی ایل کے 19.8 فیصد شیئرز فروخت کرنیکی منظوری دیدی

SECP

SECP

کراچی (جیوڈیسک) ایس ای سی پی نے یوبی ایل کے 19.8 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی، حصص اسٹاک مارکیٹ میں بیچے جائیں گے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان یو بی ایل کے لگ بھگ چوبیس کروڑ شیئرز کی مالک ہے جو کہ مجموعی شیئرز کا 19.8 فیصد ہے۔

نجکاری کے لیے پہلے مرحلے میں 16 کروڑ شیئرز فروخت کے لئے 11 جون کو پیش کیے جانے کی توقع ہے، سرمایا کاروں کے رحجان کو دیکھتے ہوئے حکومت بقیہ اسٹاکس بعد میں فروخت کریگی۔

حصص کی قیمت کا تعین بک بلڈنگ کے ذریعے کریڈٹ سوئس سنگاپور ، عارف حبیب اور الیگژیر سیکیورٹیز بین الاقوامی قوائد کے مطابق کریں گے۔ حکومت کو آئندہ مالی سال مختلف اداروں کی نجکاری سے 198 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔