یوسی دھاماں سیداں سرکاری ڈسپنسری میں انجکشن لگانے کے لیے سرنج تک موجود نہیں

Dispensary

Dispensary

راولپنڈی (نامہ نگار) یوسی دھاماں سیداں سرکاری ڈسپنسری میں انجکشن لگانے کے لیے سرنج تک موجود نہیں۔

اہلیان علاقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ یو سی دھاماں سیداں علی ٹاؤن میں واقع ڈسپنسری میں اہل علاقہ حفاظتی انجکشن لگوانے جاتے ہیں تو انھیں عملہ یہ کہہ کر ٹال دیتا ہے کہ سرنجیں نہیں ہیں آپ بازار سے خرید کر لائیں حالانکہ سرنجوں کی قیمت اتنی نہیں ہوتی جتنی انجکشن کی ہے۔

لیکن عوام کو پریشان کرنے کے لیے انھیں واپس بھیج دیا جاتا ہے۔م حکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سےاپیل ہے کہ عملے کا قبلہ درست کیا جائےاور عوام کو پریشان ہونے سے بچایا جائے۔